بلاگ

ایمینینو اور سرکیجی کی سیر سے متعلق رہنمائی
Eminönü Travel Guide

ایمینونو شہر میں سفر سے متعلق رہنمائی

ایمینونو شہر میں قابل دید مقامات
Spice Bazaar
سپائس بازار

استنبول کا سپائس بازار جس کا شمار ترکی کے اہم بازاروں میں ہوتا ہے، نیو مسجد کمپلیکس کی تاریخی عمارت میں واقع ہے۔ آج، نہ صرف مصالحہ جات اور ادویات بلکہ جیولرز (سناروں) اور تحائف کی دکانیں بھی موجود ہیں۔ اس بازار کے کل چھ داخلی دروازے ہیں اور یہ انگریزی حرف L کی شکل کا ہے۔

New Mosque
نئی مسجد

مسجد جو کہ ولیدِ سلطان مسجد کے طور پر بھی جانی جاتی ہے ، ایک ایسی مسجد ہے جو سلطنت عثمانیہ کے دوران طویل ترین دورانیہ میں مکمل ہوئی۔ اپنے شاندار طرز تعمیر کی وجہ سے یہ مسجد آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے اور وسیع صحن کی حامل ہے۔ مسجد کے اندرونی حصہ کو فیروزی، نیلے اور سفید رنگ کے نقش و نگار اور اِزنک ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔ یہ عمارت جو کہ عثمانی دور کے ابتدائی فنِ تعمیر کی وجہ سے توجہ حاصل کرتی ہے، میں صحن، ہسپتال، مدرسہ اور ترکش باتھ شامل ہیں۔

New Mosque
پی ٹی ٹی میوزیم

پی ٹی ٹی میوزیم

New Mosque
گلہانه پارک

گلہانه پارک جو کہ ترکی کے اہم ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے اور سلطنت عثمانیہ کے آخری سالوں کی علامت ہے، لوگوں میں سارےبرنو پارک کے طور پر بھی مشہور ہے۔ 1912 میں اسے پارک میں تبدیل کیا گیا تھا۔

گلہانه پارک ٹاپکاپی محل کے باغوں میں سے ایک باغ تھا جو مختلف پھولوں سے بھر پور تھا۔ اس پارک نےتاریخ میں بہت سے اہم واقعات دیکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسی جگہ کے طورپر بھی یاد رکھا جاتا ہے جہاں تنظیمات کے احکامات/اصولوں کو پڑھا جاتا ہے۔ یہ پارک جہاں تاریخی طور پر بہت سے واقعات وقوع پذیر ہوئے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سلطان عبدالمجید نےاصلاحی احکامات جو گلہانے ہیٹ-شیریفی کے طور جانے جاتے ہیں، پڑھے تھے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں 1926میں پہلی بار اتاترک کا مجسمہ بنایا گیا تھا۔ ایک اور تاریخی واقعہ یہ ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک نے 24 نومبر 1928کو یہاں لاطینی حروف تہجی متعارف کرائے اور پہلا سبق پڑھایا۔